امریکہ، خریداری مرکز میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سان فرانسسکو:امریکہ کی ریاست ایڈاہو کے شہر بویز کے ایک خریداری مرکز میں فائرنگ کے باعث 2 افراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس اور حکام نے بتایا کہ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ صرف ایک شخص نے کی جو پولیس کی حراست میں ہے۔فائرنگ کرنے والے کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ ایڈاہو کے گورنر براڈ لٹل نے کہا ہے کہ ریاست محکمہ پولیس بویز کی تحقیقات میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں