نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے، شیری رحمان

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے 10 سیکورٹی اہلکار شہید اور 80 سے زیادہ شدید زخمی ہوئے ہیں، لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، حکومت ایک دن مظاہرین سے مذاکرات کرتی اور دوسرے دن کہتی یہ عسکری تنظیم ہے، پہلے معاہدہ کرتے پھر کہتے وزیراعظم کو گزشتہ معاہدے کا علم نہیں تھا۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی غیرسنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کردیتی ہے، پاکستان کے پارلیمان نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد لے کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں