لاہور، خاتون ٹیچر سے زیادتی کرنےوالے ملزم کی سزا کالعدم قرار، رہائی کا حکم

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کو کالعدم قراردیتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دے دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے آٹھ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر پانچ روزبعد درج ہوئی،متاثرہ سکول ٹیچر نے تین روز تک کسی کو وقوعہ کے بارے میں نہیں بتایا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعہ کی فوری اطلاع بھی نہیں کی،تاخیرسے مقدمہ درج کرنے پرشکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں ۔فیصلے کے مطابق لیڈی ڈاکٹرکے مطابق کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا،پراسکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی،گواہوں کے بیانات میں تضاد پایاگیا، عدالت نے ملزم امجد علی کی چودہ سال کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں