ملک میں شروع دن سے ہی جمہوری رویوں کو پنپنے نہیں دیا گیا، عوامی نیشنل پارٹی
پشین : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ملک میں شروع دن سے بد بختانہ جمہوریت جمہوری رویوں کو پنپنے نہیں دیاگیا اشرافیہ حقیقی قومی جماعتوں کیمقابلے میں ابن الوقت ٹولیاں بناتے رہے جو کبھی دیرپانتائج نہ دیسکے پشتون وطن کی تباہی و بربادی میں مذہبی ٹولیاں ملوث رہے لہذاپشتونوں کو ان مذہبی انتہاپسندوں سے دوررہناہوگا جو پشتون کلچرزبان تاریخ اقدارکوغیروں کی اشاروں پر نیست ونابود کرنیکیدرپے ہیں پشتونوں کو درپیش بقا کی اس جنگ کو فکر باچاخان اپنانے اور اس پرعمل کرنے سے ہی ٹالاجاسکتا ہے 13نومبر کو لورالائی میں منعقدہ جلسہ عام اوراس میں مرکزی قیادت کی شرکت دوررس اثرات کاحامل رہیگانئے شامل ہونیوالوں سیاسی کارکنوں کوفکرباچاخان اپنانے پرمبراکباداورخوش آمدیدکہتے ہیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدراصغر علی ترین ضلعی صدرعبدالباری کاکڑصوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی عبید اللہ عابد عبدالباری کاکڑ ضلعی جنرل سیکر صادق کاکڑ تحصیل صدرعبدالخالق کاکڑ نذیر خان اور ہارون خان نے کلی فیض آباد پشین میں اولسی رابطہ مہم کے سلسلے میں شرکاسے خطاب کے دوران کیااس موقع پر نثارخان سعیدالدین صلاح الدین علاالدین نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کومبارکباد پیش کرتیہوئیکہاکہ یہ امرخوش آئنداورحوصلہ افزاہیکہ پشتون نوجوان سیاسی کارکن عوامی نیشنل پارٹی اورفکر باچاخان کو جوق درجوق اپنارہے ہیں مقررین نے کہا کہ13نومبر کوصبح 10 بجے لورالائی سرکاری باغ میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی گیارہویں شہیداسدخان اچکزئی کی پہلی ارواشادبسم اللہ خان لونی کی دوسری برسی کے موقع پرمنعقدہ جلسہ عام میں بھرپورشرکت کریں جس میں عوامی نیشنل پارٹی صوبہ پشتون خواکیصدرایمل ولی خان خصوصی شرکت کرینگے۔


