امن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں،مراد علی شاہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے یہ بات ‘ملک میں امن اور پائیدار ترقی’ کے عنوان سے ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے دوران کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جب تک امن قائم نہیں ہوگا ، ہم ترقی کی جانب نہیں جاسکیں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ نے اپریل 2021 میں 1989 کا بنا ہوا سندھ پبلک سروس کمیشن کا قانون ختم کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے ملازمتیں معطل ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل سے اب تک ہم نے 4 بار سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے لیکن سماعت نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مضبوط ادارہ پارلیمنٹ ہے اور پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ قانون سازی کرے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کانفرنس میں شریک دیگر صوبوں کے اراکین اسمبلی کو این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یوٹی اور جناح اسپتال کے دورے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں جو تاثر پاکستان میں پھیلایا جاتا ہے، وہ یقیناَ زائل ہوجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں