بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا،عمران خان

اسلام آباد/کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی میرا وژن ہے،صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیکر ہی پسماندگی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیاجاسکتاہے،امید ہے کہ نئی حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کرداراداکریگی،وفاقی حکو مت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے برسرپیکار ہے۔امید ہے کہ نئی حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کرداراداکریگی،وفاقی حکو مت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں