افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد بلوچستان میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے

کوئٹہ :افغانستان میں امریکہ کو 20سال بعد شکست سے دوچار ہونے اور طالبان کے برسراقتدارآنے کے بعد بلوچستان میں شدت پسند ی میں اضافہ اورسیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کی انخلاء اور 15اگست 2021ء کو طالبان کی افغانستان میں حکومت آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشتگرد تنظیمیں ایک مرتبہ پھر متحرک ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف حملوں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے بلوچستان پاکستان کے دوسرے نمبر پر دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ رہاہے جہاں سے پچھلے تین ماہ میں 18حملے اور کارروائیاں رپورٹ ہوئی ہیں نتیجتاََ 55شدت پسند مختلف کارروائیوں میں مارے گئے ہیں جبکہ 6پولیس،11فرنٹیئرکور اور 4فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔3ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں سے ایک بلوچستان کے ضلع مستونگ سے رپورٹ ہواتھا جس میں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے داعش کے 11شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں