وزیراعظم کل قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف عوامی نہیں سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتہ نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے، ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کیلئے لوگوں سے زمین لینے کا وفاقی حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد صدرمملکت کوچیئرمین نیب کوہٹانے کا اختیاردیا گیا، وزیراعظم (آج)بدھ کوقوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم نے الیکشن ریفارمزپراتحادیوں کواعتماد میں لیا ہے، اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی وہ اصلاحات کے معاملے پرحکومت کے ساتھ ہیں،خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم ہیں،پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے، بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم (آج)بدھ کوقوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم نے الیکشن ریفارمزپراتحادیوں کواعتماد میں لیا ہے، اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی وہ اصلاحات کے معاملے پرحکومت کے ساتھ ہیں، موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پرعزم ہے، اصلاحات کے بغیرشفاف الیکشن ممکن نہیں،انتخابی اصلاحات کے بغیر صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا خطے کے دیگر ملکوں سے تقابلی جائزہ پیش کیا گیا،خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم ہے،پاکستان میں پٹرول کی قیمت بنگلہ دیش اور بھارت کی نسبت کم ہے،علاقائی ممالک میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے،پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورننس کوبہترکرنے کی ضرورت ہے، پنجاب میں چینی 90، کراچی میں 120روپے کلو ہے، سندھ حکومت سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی، سندھ حکومت نے گندم کو تاخیرسے ریلیز کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے، سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے، اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں،اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے ہمارے ساتھ مل بیٹھے، نیب اصلاحات، الیکٹورل ریفارمز پر اپنی ترامیم سامنے لائے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے اداروں کو پلاٹس تقسیم کرنے پرتشویش کااظہار کیاہے،لوگوں سے زمین لیکرہاؤسنگ سوسائٹیزبنائی گئیں،ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کیلئے لوگوں سے زمین لینے کا وفاقی حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا ہے، اب وفاقی حکومت لینڈایکوزیشن نہیں کرسکے گی کوئی وجہ نہیں کہ لوگوں سے زمین لیکرسوسائٹی بنادی جائے،رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی منیجمنٹ کیلئے نئی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تخفیف غربت کے تمام منصوبوں کو قانونی حیثیت دینے جارہے ہیں،کابینہ کو کامرس اور اطلاعات کی وزارتوں میں خالی آسامیوں پر بریفنگ دی گئی، نجی اداروں کو چاہیئے کہ مشکل وقت میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کو جلسہ میں جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہئے تھا،شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتہ نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے۔نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کالعدم جماعت سے معاہدہ کس نے کرایا جس پر فواد چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بارے میں شاہ محمود قریشی بتائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد صدرمملکت کوچیئرمین نیب کوہٹانے کا اختیاردیا گیا، نیب اختیارات کوفریم ورک میں لانے کی ضرورت ہے، نیب کوچاہیے وہ بڑے کیسزپردھیان رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں