تبدیلی سرکار کا ایک اور تحفہ‘سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا

لاہور: تبدیلی سرکار کا عوام کیلئے ایک اور تحفہ‘شہر کی مارکیٹس میں سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا، مہنگائی نے عام آدمی کیلئے مکان بنانا مشکل کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی سریے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہر کی مارکیٹس میں سریے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں لوکل سریہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی ہے۔صدر مصری شاہ زون تھری حاجی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 17 ہزار روپیاور ایک سال کے دوران 70 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ ہوا ہے،حکومت ٹیکسسز میں کمی کرکے قیمتوں میں کمی لاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں