کوروناوبا، مزید561 مثبت کیسز رپورٹ، 11 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار 914 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 561 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1313 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں