پاکستان میں کورونا سے مزید 11اموات رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 507 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید515کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار673ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار148کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار205، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار427، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار688، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار063، بلوچستان میں 33 ہزار280، آزاد کشمیر میں 34 ہزار491 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار392 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 940 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار580، خیبرپختونخوا 5 ہزار761، اسلام آباد 943، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں