دیوالی دراصل دیپاولی کا مختصر نام ہے،ثنا بلوچ
خاران:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کا پارٹی کے ضلعی عہدیداراں اور کارکنوں کے ہمراہ ہندو محلہ آمد دیوالی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ثنا بلوچ نے کہا کہ دیوالی ہندووں کا سب سے بڑے تہوار ہے یہ دراصل دیپاولی کا مختصر نام ہے یہ روشنیوں کا تہوار ہے جو ہندوں کے تاریخی مزہبی اور ثقافتی پس منظر رکھتاہے یہ دن ہمیں پیار محبت امن و ہم آہنگی کا درس دیتاہے روشنیوں کے اس تہوار میں ہمیں تعصب تنگ نظری اور نفرت و غیرہ کے گھپ اندھیروں کو روشنی اور خوشی میں بدلنے کا دن ہیاس موقع پر ڈاکٹر ہری لال مکیش کمار۔ چندر کمار ہنس راج۔ٹیکم داس راجیش کمار۔کول کمار۔دنیش کمار ودیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ جبکہ ان کے ہمراہ پارٹی کیضلعی صدر میر محمد جمعہ کبدانی ‘ ڈی ڈی او خدا رحیم قمبرانی۔ ملک عبدالقدوس۔ حاجی نصرت اللہ مینگل۔طاہر محمدحسنی،چیئرمین میر غلام دستگیر۔ ندیم احمد سیاپاد۔ حاجی حفیظ بلوچ۔امانت حسرت۔ نجیب حسن آبادی۔ عرفان شیخ۔داد کریم ریکی۔ شیخ انور عادل۔سید ظہور شاہ ہاشمی،لیڈر خدا بخش صدام بلوچ ودیگر بھی ہندو محلہ میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں ساتھ تھے۔


