بلوچ نوجوانوں کو متحد ہو کر جد و جہد کرنا ہو گی، نذیر بلوچ
خضدار(نمائندہ انتخاب)بوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا خضدار ذون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت نائب صدر نذیر بلوچ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ تھے۔اجلاس سے بی ایس او پجار سی سی ممبر کریم بلوچ بابل بلوچ شکیل بلوچ ذونل جنرل سیکرٹری سمیع بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری ثناء بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکرٹری آصف بلوچ سکندر بلوچ فیصل کریم بلوچ ودیگر رہنما شریک تھے.اجلاس سے رہنماوں نئے خطاب کرتے ہوئیں کہا کہ بلوچ قوم انتہائی کھٹن حالات سے گزر رہی ہے ایک طرف بیرونی قوتیں ہمارے وسائل پے نظریں جمائیں ہوئے ہیں تو دوسری طرف طبقاتی سرداری نظام نے بلوچ معاشرے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے مذہبی انتہاء پسندی جڑ پکڑتی جارہی ہے۔مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچ معاشرے کو مذہبی انتہا پسندی طبقاتی قبائل نظام سے نجات دلانے کے لیے بلوچ نوجوانوں کو بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر روشن خیال ترقی پسند معاشرہ کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرنا ہوگا بصورت دیگر ہم ان فرسودہ نظام کے دلدل میں پھستے جائیں گے۔اجلاس میں 26 نومبر کو خضدار میں کتب اسٹال لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیا


