وندر، 3دنوں سے لاپتہ 13سالہ چرواہے کی نعش برآمد
وندر :تین دنوں سے لاپتہ 13 سالہ چرواہے کی نعش برامد تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے پہاڑی سب ڈویژن کنراج کے گوٹھ وچھا ٹبکو کا رہائشی 13 سالہ چرواہا خیر بخش ولد محمد بخش گورگیج تین روز قبل اپنی مال مویشیوں کو لیکر پب پہاڑ کی طرف چرانے کیلئے لیکر گیا تھا شام گئے بکریاں واپس گھر کی جانب لوٹ آئیں مگر وہ لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش عزیز و اقارب نے پڑوسیوں اور لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ شروع کردیا گزشتہ روز کمسن چرواہے کی نعش پب پہاڑ کے نیچے ایک کھائی میں دکھائی دی لیویز فورس کے مطابق کمسن چرواہا پہاڑ سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں گر کر شدید طور پر زخمی ہونے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جس کی نعش کو ریسکیو کرکے لیویز فورس کنراج اور مقامی لوگوں نے اس کے ورثہ کو پہنچا دیا کمسن چرواہے کی نعش کو ورثہ نے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔


