غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادرا کی تحقیقات جاری

کراچی: نادرا ملازمین کی جانب سے غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے کے معاملے پرمحکمہ جاتی تحقیقات جاری ہیں۔نادرا ذرائع کے مطابق ساڑھے تیرہ لاکھ شناختی کارڈز میں مشکوک اور درست شناختی کارڈ بھی شامل ہیں، جاری شناختی کارڈز کے اجرا کا دورانیہ دو ہزار گیارہ سے دو ہزاراکیس تک ہے۔نادرا حکام نے 2 لاکھ 63 ہزار 355 کیسز کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے، 1372 قومی شناختی کارڈز مکمل طور پرمشتبہ ثابت ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث ملازمین وا فسران کی تعداد 39 ہے، ملوث نادراملازمین میں سے بیشترتحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں