عالمی اسٹیبلشمنٹ دنیا کے نقشوں کو از سر نو مرتب کرنا چاہتی ہے، محمد شیرانی
کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء واسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت گرانے کااختیار بنانے والوں کے پاس ہے اگر وہ چاہے تو مزید پانچ سال یہ حکومت چلا سکتے ہیں،جمعیت علماء اسلام کاکردار تعمیری رہاہے لیکن ظاہر میں کچھ اور باطل میں کچھ کا کردار سیاسی جماعت کیلئے صحیح عمل نہیں سیاست میں کھل کر اپوزیشن یا پھر کھل کرحکومت کا حصہ رہا جاسکتاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈاکٹر سرور کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ نئے سرے سے پوری دنیا پر تسلط اور دنیا کے نقشوں کو از سر نو مرتب کرناچاہتاہے لیکن ہماری اسٹیبلشمنٹ حکومت اور اپوزیشن میں کبھی حکومت آگے لاتاہے تو اپوزیشن کو دباتاہے جب اپوزیشن آگے لاتاہے تو پھر حکومت کودباتاہے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کا ہمیشہ سے کردار تعمیری رہاہے حکومتیں بنانا اور چلانا ہے لیکن کچھ عرصے سے تخریبی طرز یا پھر ظاہر میں کچھ اور باطل میں کچھ اور طرز عمل اختیار کیاگیاہے سیاست میں یہ طریقہ عمل صحیح نہیں ہے سیاست میں یا تو کھل کر حکومت میں رہیں یا پھر کھل کر اپوزیشن میں رہیں یہ تخلیق کیلئے استعمال ہونا کسی سیاسی ومذہبی جماعت کیلئے اچھاطریقہ نہیں ہے،انہوں نے ایک اور سوال کہ مرکزی حکومت کا تختہ الٹناجائے گاکے جواب میں کہاکہ حکومت بنانے والے حکومت گراناچاہے تو وہ بااختیار ہے اگر وہ چلاناچاہیے تو چلا سکتے ہیں بلکہ اگر مزید 5سال حکومت چلانا چاہیے تو بھی چلا سکتے ہیں۔


