دالبندین، بی این پی کے زیر اہتمام سہیل بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

دالبندین:بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا سہیل ریکی ودیگر کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے زیر اہتمام دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے ڈپٹی آرگنائزر احمدیار بلوچ،تحصیل سیکرٹری مصطفی کمال ریکی،ارگنائزنگ کمیٹی ممبران سردار عبدالخالق نوتیزئی،حاجی دین جان مینگل،شیردل مجاز،سابق تحصیل سیکرٹری میرابراہیم ریکی،نصیر جان ریکی،مہر اللہ حسنی،علی اکبر سنجرانی،و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے،احتجاج کے شرکا کا حکومت سے جلد طلبا کے بازیابی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت تعلیمی اداروں کو کمزور کرنا کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا جلد نوٹس لے کر زمہداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لایا جائے تاکہ اسطرح کے تعلیم دشمن روایات کو جڑ سے ختم کیا جائے اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں