سریاب،گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیدنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا روڈ بلاک
کوئٹہ:سریاب مل اور کلی کمالو کے مکین گیس پریشر میں کمی اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے مظاہرین نے سریاب روڈ کوعوامی پمپ کے مقام پر مکمل طور پر بند کردیا۔پیر کے روزسریاب مل اور کلی کمالو کے مکین گیس پریشر میں کمی اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے مظاہرین نے سریاب روڈ کوعوامی پمپ کے مقام پر مکمل طور پر بند کردیااندرون بلوچستان سے آنیوالی ٹرانسپورٹ سریاب روڈ پر پھنس گئی مظاہرین میں مردخواتین اور بچے شامل ہیں روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سریاب روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں انہوں نے کہاکہ شدید سردی میں کوئٹہ گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی نے علاقہ مکینوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور اعلی حکام معاملے کانوٹس لیکر ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔
Load/Hide Comments


