بلوچستان یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں انتظامی بے قائدگیوں کا نوٹس لیا جائے . پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن
پی ایل اے کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں سینیئر لائیبریرین کا عہدہ گزشتہ 7 سالوں سے خالی ہے اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہے اور یونیورسٹی میں موجود سینئر ترین ملازمین کو تعینات نہیں کیا جا رہا. اور موجودہ انتظامی سربراہ اور اسکے آلہ کار پروفیشنل عہدوں پہ نااہل اور غیر تربیت یافتہ افراد کو اضافی چارجز سے نواز کر لائیبریری کو تباہ کررہے ہیں. پی ایل اے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پروفیشنل اور اہل لوگوں کو تعیناتی کرکے ادارے کو تباہی سے بچایا جائے. اگر نان پروفیشنل افراد کے ذریعے اسی طرح غیرسنجیدہ طریقے سے لائیبریری کو چلایا گیا تو پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن بھرپور احتجاج کا حق رکھتی ہے. ترجمان نے آخر میں کہا کہ موجودہ وائس چانسلر اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کے لائبریرین کے عہدے پر لائیبریری پروفیشنل کو جلد از جلد تعینات کرے.


