پی ایچ ای کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، لالا رشید دشتی

کوئٹہ:صوبائی مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/واسا لالا عبدالرشید بلوچ نے کہاہے کہ پی ایچ ای کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری پی ایچ ای و ایم ڈی واسا صالح محمد ناصر کیجانب سے محمکہ پی ایچ ای کے بارے میں منعقدہ بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔بریفنگ میں ایکسین شکیل بلوچ۔ایڈیشنل سیکرٹری پی ایچ ای ندیم احمد۔قسیم خان کاکڑ۔چیف انجنئر نظام خان۔شریف خان۔آغا عمران شاہ۔واسا کے ڈائریکٹر ایڈمن خالد شیر دل۔رمضان اچگزئی۔جہانگیر شاہ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔مشیر پی ایچ ای لالا رشید بلوچ نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ترقیاتی اسکیمات جلد سے جلد پہہ تکمیل تک پہنچنی چاہیں ہے تاکہ عوام کو ان ترقیاتی اسکیمات کے ثمرات مل سکے کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ویژن بھی یہی ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشش جاری رکھے تاکہ عوام کو ترقیاتی اسکیمات جلد اور بروقت میسر ہوسکے آخر میں سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر نے محکمہ پی ایچ ای کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر مشیر پی ایچ ای لالا رشید نے اپنے جانب سے محکمہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں