بلوچستان، لاک ڈاؤن میں 5مئی تک توسیع کردی گئی

کوئٹہ، محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے بلوچستان میں جاری لاک ڈاؤن میں 21اپریل سے 5مئی تک توسیع کردی گئی، واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر بلوچستان میں لاک ڈاؤن ہے اسی طرح کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت لوگوں کا اجتماع اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اسی طرح انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں،شاپنگ مالز،ہوٹلز اور ریسٹونٹس بھی بند ہیں، تعلیمی ادارے پہلے ہی وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 31مئی تک بند ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں