خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں 5کروڑ کی مشینری نصب ہوگی،ایم ایس

خضدار : ٹیچنگ اسپتال خضدار میں پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم کی لاگت سے جدید مشینری کی تنصیب کوئٹہ کے بعد صوبے کا دوسرا شہر خضدار کا ٹیچنگ اسپتال ہوگا جس میں جدید قسم کی مشینری دستیاب ہوگی قلات ڈویژن سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اب کراچی یا کوئٹہ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جدید مشینری کی تنصیب کو مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی حلاقوں کی جانب سراہا گیا اور توقع کا اظہار کیا گیا ہے قومی خزانے سے خریدی گئی یہ نہایت قیمتی مشینری کا عوام کی مفاد میں استعمال کیا جائے۔ ٹیچنگ اسپتال خضدار کے میڈیکل سپرنٹنڈٹ ڈاکٹر سعید احمد بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچنگ اسپتال خضدار جس میں نہ صرف قلات ڈویژن بلکہ دور دراز سے تعلق رکھنے والے لوگ علاج کی غرض سے آتے ہیں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے تقریبا پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم کی لاگت سے جدید مشینریاں خریدی گئی ہیں جن میں چھپن لاکھ روپے کی لاگت سے جدید قسم کی الٹرا سانڈ مشین خریدی گئی ہے یہ مشین اپنی نوعیت کا ایک جدید اوراعلی قسم کی مشین ہے یہ مشین جسم کے کسی بھی حصے میں پائی جانے والی مرض کی شناخت میں مدد کرسکتی ہے گردوں کے مریضوں کا وارڈ جس میں ڈائلاسز روم قائم کیا گیا ہے مریضوں کو تفریح کے لئے ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی جہاں دو فریج بھی رکھے گئے ہیں اب تک ساٹھ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے چھبیس مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے ان مریضوں کو ہر قسم کی ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ انتہائی پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے (آئی سی یو)انتہائی نگہداشت وارڈ بھی بنایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں