خضدار، سبزی منڈی کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 6افراد زخمی
خضدار: سبزی منڈی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ایک ہی خاندادن کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خضدار کے علا قے سبزی منڈی کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں مسیح کمیونٹی تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کا روائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


