بلوچستان حکومت کو امن کی بحالی کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کر رہے ہیں، شیخ رشید

کوئٹہ:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مجموعی طور پر پاکستان میں امن ہے، بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے،پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے، دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے،افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے، معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔ وہ منگل کو آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ ہے۔ گوادر بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان میں امن ہے۔ بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے۔ سرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے۔ہم نے ساز گار ماحول پیدا کیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ہم نے تقریبا ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے۔ دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے۔افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے۔ معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔امن امان کے لئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا- افغان مہاجرین کی واپسی کا زیادہ انحصار افغانستان کی معاشی حالات کی بہتری پر ہے۔چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔بلوچستان حکومت کو امن اومان کے لئے ضروری وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ورکشاپ کے شرکا نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے انکے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا انعقاد ساتھرن کور بلوچستان نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں