سبی میں، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی

سبی:سبی میں کورونا وائرس کے پانچ مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ مثبت، مریضوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، وائرس کا انکشاف ہنگو سے تبلیغ کے لیے جانے والے افراد میں واپسی پر ہوا، تبلیغی جماعت کے ارکان کو واپسی پر قرینطینہ میں رکھا گیا تھا،، تبلیغی جماعت کا قافلہ دس افراد پر مشتمل تھا جن میں باقی 5 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا ابھی باقی ہے، واضح رہے کہ تبلیغ سے واپس آنے والے تمام افراد سبی کے مقامی شہری ہیں، اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سبی کو ڈویژن ہیڈ کوارٹڑ ہے، اور سبی ڈویژن میں کہیں بھی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیب موجود نہیں ہے، سو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں فوری طور پر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے، تاکہ مشتبہ افراد کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جا سکے، اور وائرس کے پھیلاؤ کو فوری طور پر روکا جا سکے،

اپنا تبصرہ بھیجیں