ڈاکٹر کہور خان کی میت آج کراچی سے تربت کے لیے روانہ ہوگی

کراچی:نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سکریٹری ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی میت آج بمورخہ 25 نومبر شام 6 بجے کراچی سے تربت کے لیے روانہ ہوگئی اور اگلے روز 26 نومبر کو صبح 9 بجے میت نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے گھر تربت پہنچ جائے گئ جہاں سے نیشنل پارٹی تربت کے قافلے کی صورت میں میت تدفین کے لیے شاپک کے لیے روانہ ھوگی۔ نیشنل پارٹی کیچ ، گوادر اور دیگر علاقوں کے تمام ساتھیوں صبح نو بجے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے گھر میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ تدفین 11 بجے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کے آبائی علاقے شاپک میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں