بیلا، انتظامیہ کی کارروائی، دو افراد گرفتار، 7کلو چرس برآمد
بیلہ:بیلا پولیس کی کامیاب کاروایاں بدنام منشیات فروش محمد شاہد عرف شایا اور محمد قاسم عرف قاسو گرفتار 7 کلو چرس برآمد الگ الگ مقدمات درج مزید تفتیش شروع کردی تفصیل کے مطابق ایس ایس پی لسبیلا ایوب اچکزی کی ہدایات پر ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی کی اپنی پولیس پارٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر موسی اسٹنٹ سب انسپکٹر امان اللہ رونجھو ہیڈ محرر محمد حنیف بندیجہ حولدار اکبر انور امین رونجھو کے ہمراہ دوران گشت کامیاب کاروای کرتے ہوئے شہر کے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شاہد عرف شایا ولد کریم بخش سکنہ محلہ خان والی مسجد کے قبضے سے 5 کلو چرس جبکہ کے ایک اور کاروای میں بدنام محمد قاسم عرف قاسو ولد محمد ہاشم سکنہ محلہ پیر نورالدین کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی منشیات کے خلاف کامیات کاروای کرنے پر ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی نے اپنے آفس عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منشیات ایک زہر قاتل ہے منشیات کے خلاف کاروایوں کا سلسلہ جاری رہے گا منشیات فروش اور جرام پیشہ عناصر کوچھپنے کی کہیں جگہ نہیں ملے گی۔


