بیلہ، ناقص بجلی نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

بیلہ:بجلی کا نظام ناقص زائد بلنگ اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی مہینے میں بارہ دن بجلی بند کاروبار بھی بری طرح متاثر کے -ای کی زیاتیاں عورج پر تفصیل کے مطابق کراچی الیکٹرک کی من مانیوں لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ نے بیلا کے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے مرمتی کام کی آڑ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے کے -ای کی زائد ایوریج بلنگ بھی صارفین کے لیئے مالی مشکلات کا سبب ہے عوامی حلقوں اور صارفین نے آن لائن اور عوامی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی الیکٹرک بجلی کی موثر فراہمی اور صارفین کو سہولیات مہیا کرنے میں بری طرح ناکام ہے پچھلے تین سالوں سے مرمتی کام کا بہانہ کرکے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ سمجھ سے بالاتر ہے کے ای کے زمہ دار افسران کی کارستانیوں کی سرزنش کرنے اور نوٹس لینے والا بھی کوئی نہیں غریب صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ایوریج بلنگ کا اجزا غریب صارفین کے لیئے اضافی مالی بوجھ بنا ہوا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیا کہ بیلا میں کے ای کے نظام بہتر بنانے اور عوام کو زائد بلنگ اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں