تفتان، میونسپلٹی ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال
تفتان: بلوچستان کے ٹاؤن میونسپلٹی ملازمین نے ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال شروع کر دیا آج سے مختلف شہروں میں ملازمین نے اپنے دفاتر کے سامنے اجتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے مطالبات کے لیے آخری دم تک لڑتے رہیں گے تفتان سے ایل سی ایس آفیسر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر حافظ منیر احمد کرد نے کہا کہ عرصہ تین ماہ سے ہمارے ڈیلی ویجز ملازمین کے تنخواہیں و دیگر فنڈز فنانس ڈیپارٹمنٹ نے روکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں سرکاری امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاہ صفائی و دیگر معاملات میں بھی ہمیں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ فنڈز نے روکنے کی وجہ سے مختلف پمپ نے ہمیں ڈیزل دینے سے بھی انکار کردیا ہے بلا آخر ہم مجبور ہوکر ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہمارے احتجاج میں ہمارے مطالبات منظورِ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر انہوں نے ان مخصوص علاقوں کے لیے فنڈز ریلیز کیا اور باقی میونسپلٹی ٹاؤن اسی طرح رہ گئے ہیں انہوں نے کیا کہ ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں کہ ہماری وجہ سے ان کو مشکلات و تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملازمین کے ڈیمانڈ بنیادی ہے اس لیے انھیں بالا حکام حل کریں۔


