ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اور ہیلتھ ورکرز فزنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں: نواب ثناء اللہ زہر ی

کراچی /خضدار:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے کہاہے کہ ڈاکٹرزپیرامیڈیکس اور ہیلتھ ورکرز کی خدمات نا قا بل فراموش اور لائقِ تحسین ہیں جو فرنٹ لائن پر کردار نبھا کر عوام کے علاج، نگہداشت اور ان کی جان بچانے کے لئے انتہک محنت کررہے ہیں۔ پوری قوم ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور تمام ہیلتھ ورکرز پر فخر محسوس کررہی ہے کہ وہ اس نازک صورتحال اور وباء کے موقع پر اپنی خدمات پیش کرنے میں صف اوّل میں کھڑے ر ہ کر اس نیک کا م کو سرانجام دے رہے ہیں ہم انہیں ان کی خدمات پر ہدیہ تبرک پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پرخضدارہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے لئے حفاظتی کٹس خضدار ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر حفاظتی کٹس خضدار ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کے مو قع پر مسلم لیگ (ن) خضدار کے ترجمان نصراللہ شاہوانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحی زہری، علی احمد جتک اور دیگر موجود تھے۔یہ دوسری بار ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خضدار ہسپتال میں حفاظتی کٹس فراہم کیا جارہاہے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ چھوٹے و بڑے ہسپتال، قرنطینہ سینٹرز میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام ہیلتھ ورکرز کی جانب سے جانفشانی کے ساتھ کام کرکے اپنی ذمہ داریاں نبہانا یقینا باعث فخر ہے اور ہم انہیں ان کی اس خدمت پر دادِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز اورہیلتھ ورکرز اس موذی مرض کے موقع پر فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں ان کی یہ خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر آج ہم نے حفاظتی کٹس ڈی ایچ او خضدار کے حوالے کیا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کورونا وباء کے موقع پر سب سے زیادہ فرنٹ لائن پر کردار نبہانے والے افراد کی مدد کریں اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی کٹس و دیگر سہولیات کی فراہمی ان کی جانب سے ڈاکٹرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔ ہم ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور ہیلتھ ورکرز کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں