مصنوعی مہنگائی وذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا نوٹس لیا جائے ہر سال بجٹ قریب آتے ہیں شہر میں شاہراہوں کی تعمیر کے نام پر سڑکوں کا منہ کالاکیا جاتاہے جس کی وجہ سے چند دنوں یامہینوں کے اندرسڑکیں خراب ہوکر کھڈے بن جاتے ہیں۔حکومت نیک نام ٹھیکداروں کے ذریعے نگرانی میں سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائیں تاکہ شہرکی سڑکیں کچھ عرصہ توٹھیک رہے۔مصنوعی مہنگائی وذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے راشن رمضان المبارک سے قبل مستحقین تک پہنچائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے لوگ راشن خریدنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتے ان حالا ت میں حکومت کو پسماندہ بلوچستان کے گیس وبجلی 6ماہ بلزفی الفور معاف کردینی چاہیے اوریوٹیلٹی اسٹورزپر اشیاء میں خصوصی رعایت دینی چاہیے ،حکومتی غیر سنجیدگی کی وجہ سے عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے گیے اور نہ ڈاکٹرزکی حفاظت کیلئے حفاظتی سامان فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔شہر کے بڑے ہسپتالز بند ہونے کی وجہ سے عوام سخت پریشانی ومشکل میں ہے۔نجی تعلمی اداروں کو گرانت نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں ٹیچرزبے روزگار اور نجی تعلیمی اداروں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے لاک ڈاؤن نے مزدوروں سمیت ہر طبقے کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیاغربت وبے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ہرطرف پریشانی کا دور دورہ ہے۔عوام الناص پریشانی کے خاتمے سکون واطمینان کیلئے اللہ سے رجوع کریں۔صبر تحمل اور برداشت سے کام لیں مخیر حضرات پریشان حال لوگوں کی مددکیلئے آگے آئیں جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے اپنی امانتوں کو دیانت داری سے مستحقین تک پہنچادیں انشاء اللہ کرونا وائرس ختم ہوگی۔لیکن ہمیں اللہ سے معافی مانگتے ہوئے ہر منکرات برائی وظلم سے طوبہ کرناچاہیے تاکہ سکون اطمینان اور خوشی میسر ہواور دنیا وآخرت کی زندگی کامیاب ہوجائیں جماعت اسلامی والخدمت کے کارکنان ورضاکاروں کا مخلصانہ جزبہ وجدوجہد قابل ستائش وقابل تقلید اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔رضاکاروکارکنان اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔ حکومتی اقدامات اعلانات تک محدودہے۔حکومت نے اگر بروقت عوام کی مددنہیں کی توحالات مزید خراب ہوسکتے ہیں اور خدانخواستہ پھر حکومت کے کنٹرول میں بھی نہیں رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں