ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 92 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان لیویزکے حوالے کردیا

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 92 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق بہتر روز گار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والی 92 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کیا گیا اس کے علاؤہ 25 باشندے جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں لیویز حکام نے واپس ایرانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی اور کرونا کے ٹیسٹ بھی کئے گئے تمام گرفتار قیدیوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں