ژوب، بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا ٹائر جلا کرڈی آئی خان روڈ بلاک

ژوب:بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹج کے خلاف مختلف تنظیموں اور شہریوں کا احتجاج کرتے ہوئے ٹائریں جلا کر ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا انہونے کہاکہ شہر کے تمام فیڈرز پر آئے روز اعلانیہ لو شیڈنگ کے ساتھ ساتھ کیسکو ژوب نے مقامی سطح پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کرکھا ہے جوکہ عوام کے ذیادتی ہے انہونے کہاکہ بجلی کے ایک فیز کاٹ کر بجلی استعمال کے قابل نہیں رہی اور روزانہ گھریلوں الیکٹرانک سامان جل کر لاکھوروپے کا نقصان ہورہاہے اسی طرح گھروں میں پانی کی شدید قلت ہوتی ہے اور گھریلوں زندگی سخت متاثرہے انہو نے کہا اگر کیسکو حکام کا ژوب کے عوام کا یہی رویہ رہا تو عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں