نیب نے لوگوں کی زندگیاں اور کاروبار تباہ کیے، سلیم مانڈی والا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ نیب نے لوگوں کی زندگیاں اور کاروبار تباہ کیے،جو کیسز بند کیے ان حتساب ہوگا،نیب افسران کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں،نیب افسران کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا نے کہاکہ نیب نے لوگوں کی زندگیاں اور کاروبار تباہ کیے،نیب کی کارروائیوں کے باعث لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب نے جو کیسز بند کیے ان سب کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کا احتساب ہوگا کہ آپ نے بند کیے گئے کیسز میں انکوائریاں کیوں نہیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب افسران کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سپیکرز میں دم ہوگا تب ہم پوچھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب افسران کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں