نیب نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کر لیا

سکھر:قومی احتساب بیورو (نیب) نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کر لیا۔نیب کی انوکھی تحقیقات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ہم نیوز کے مطابق نیب سکھر نے خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں مرحومین کو بھی بلانا شروع کر دیا۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے 3 مارچ کو طلب کر لیاپیپلز پارٹی رہنماء کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور انہیں شاہ اسپننگ ملز لمٹیڈ کے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔خورشید شاہ سے بھی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کے احکامات پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا کال اپ لیٹر جاری کر دیا گیاخورشید شاہ اس وقت زیر حراست اور این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں نیب نے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں