حکومت بلوچستان عوام کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے، صوبائی وزراء

کوئٹہ:صوبائی وزراء وارکان اسمبلی نے کہاہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے بی آر ایس پی جیسے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے،حکومت بلوچستان عوام کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزرا میر ظہوراحمد بلیدی اور انجینئرزمرک خان اچکزئی نے بی آر ایس پی کا یورپین یونین کی معالی تعاون سے چلنے والے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام براس کی دوسری پالیسی ایڈووکیسی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسی ای او بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر شاہنواز خان نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمدبلیدی، صوبائی وزیر انجینئرزمرک اچکزئی،اراکین اسمبلی اختر حسین لانگو،میریونس عزیز زہری،اصغر خان ترین،عبدالقادر نائل،چیئرمین بی آر ایس پی ملک سلیم کاسی،صوبائی سیکرٹریز سمیت حکومت بلوچستان کے اعلی آفیسران نے شرکت کی براس پروگرام پانچ سالہ یورپی یونین کی مالی تعاون سے چلنے والا دیہی ترقیاتی پروگرام ہے، جسے رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک آر ایس پی این، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام این آر ایس پی اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام بی آر ایس پی نے حکومت بلوچستان کی تعاون سے شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام بلوچستان کے 10اضلاع جھل مگسی، کیچ، خضدار، قلعہ عبداللہ، لورالائی، پشین، واشک، ژوب اور دکی کی 249یونین کونسلوں کی 1.9ملین آبادی کو مستفید ہونے کیلئے بنایا کیا گیا ہے۔ پروگرام میں حکومت بلوچستان کے لیے کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس (سی ایل ایل جی)تیار کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میرظہوراحمد بلیدی نے تقریب سے خطاب میں براس پروگرام کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو متحرک کرنے اور بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے میں آر ایس پی ایس کے کردار کو سراہا۔ 10اضلاع میں یوروپین یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے براس پروگرام کو کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے ای یو کو صوبے کے دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچانے کے لیے پروگرام کو بڑھانے کی درخواست کی۔ انہوں نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان اضلاع کیچ، خضدار اور لورالائی میں کی گئی تحقیق کے مطابق، اس پروگرام نے غریب ترین گھرانوں کو انکم جنریٹنگ گرانٹس (4800مستحقین کو اوسطا 47000روپے)، بلاسود مائیکرو لون (2700مستحقین کو اوسطا 47000روپے کی شکل میں مدد فراہم کی۔ 27,500)اور تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت سے ان کی ماہانہ آمدنی میں اضافہ ہوا۔ 1600-3300اور 47-51%مستفیدین کی معالی حالات بہتر ہوئے،تقریب میں دیگر سماجی اداروں کے نمائندوں نے بھی پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کیا۔آخر میں سی ای او(آر ایس پی این)محترمہ شان دانہ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں مہمانان گرامی کے اعزاز میں خصوصی شیلڈ پیش کیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں