پاور سیکٹر تحقیقاتی رپورٹ پڑھ کر معلوم ہوا ملک کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاور سیکٹر میں ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ پڑھی ہے جسے پڑھ کر وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مافیاز نے ملک کے ساتھ زیادتی نہیں بلکہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ پاورکمپنیوں کے اضافی منافعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پڑھ کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ قوم کا ریپ نہیں،گینگ ریپ ہوا ہے۔صدر عارف علوی نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی سمری پڑھی ہے، یہ رپورٹ فی الحال یک طرفہ ہے، اس میں اسٹیک ہولڈرز کی رائے آنی باقی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں رپورٹ پر بھی بات ہوئی، میں نے وزیراعظم کوکہا کہ اگریہ رپورٹ صحیح ہے تو مافیاز نے ملک کا ریپ نہیں بلکہ گینگ ریپ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور سیکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کو پاور سیکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں