اگر ریاست ہمیں اپنا غلام سمجھتا ہے تو ہمیں غلامی قبول نہیں، لڑینگے،جھکنے والے نہیں، یوسف مستی خان

گوادر:بلوچ قوم پرست رہنما یوسف مستی خان نے کہا کہ حق دو بلوچستان تحریک کی جزبہ اور ولولہ دیکھ کر یقین ہوتا ہے حکمران آپ لوگوں کی قدم چھومیں گے،گوادر میں جاری حق دو بلوچستان کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان آگر بلوچ کو غلام سمجھتا ہے تو ہمیں غلامی قبول نہیں بلوچ قوم کو اگر را کا ایجنٹ سمجھتے ہو پھر تم بھی امریکہ کے ایجنٹ ہو انہوں نے کہا کہ بلوچ آپ کے آقاں سے لڑے ہیں ہم جھکنے والے نہیں لڑنے والے ہیں ہمیں مجبور کرو گے ہم اس سے زیادہ لڑینگے انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے ہمارے پیاروں کو شہید کیا ہے ہم بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے بلوچستان کی سر زمین بلوچ کی ہے آپ مجھ سے پوچھتے ہوں کہاں سے آرہے ہو کہاں جارہے ہو انہوں نے کہا کہ میری زمین میں اگر زبان ہوتا تو آپ سے پوچھتا تم کہاں سے ہوں انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کو ہمارے ماہی گیروں کسانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے یہ تحریک ایک انقلاب ہے اور میں بتا دینا چاہتا ہوں ان لوگوں کو یہ تحریک کسی جماعت کا نہیں ہے صرف مظلوم کی تحریک ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے ماہیگیر حق دو بلوچستان کے تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بلوچستان کو حق دو تحریک کو پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مظلوم بلوچ کے حقرق کے لیے سردار اور معتبروں کو شکست دینا ہوگا کیونکہ اس ملک کے اصل وارث یہ عوام ہیں اس تحریک کو پورے بلوچستان میں پھیلانا ہے یہ تحریک یقینی معنوں میں مظلوم کی آواز ہیں انہوں نے کہا کہ میں حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں تب تک نہیں مرونگا جب تک بلوچوں کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں