بلوچ ثقافت امن کی ثقات ہے‘ صادق سنجرانی

اسلام آباد:چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا کے طول و عرض میں بسنے والے بلوچوں کو بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت امن کی ثقافت ہے اور ہمیں امن اور سلامتی کا پیغام عام کرنا ہے۔ انھوں نے بین الثقافتی ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ترقیاتی عمل کو تیز تر کرنے کے لئے تمام گروہوں کو قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا انتہائی اہم ہے۔ انھوں نے تمام قوتوں پر زور دیا کہ مل کر مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ایک ایسا کلچر ہے جسمیں محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں اور احترام ادمیت کے بارے میں واضح روایات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں