ضلعی انتظامیہ جلد از جلد پورے جعفرآباد میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کریں: بی ایس او (پجار)


کوئٹہ (پ ر) بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے اہنے بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جعفرآباد کو چائیے کہ جلد از جلد پورے جعفرآباد میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کریں کیونکہ غریب دیہاڑی دار مزدور اس راشن کے اشد ضرورت مند ہیں اور انکے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسی جعفرآباد سے امید ہے کہ وہ راشن کی تقسیم کو منصافہ طریقے سے کرینگے اور ہر غریب اور حقدار تک انکا حق پہنچے گا اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفید پوش بھی کسی مسیحا کے منتظر پرائیویٹ اسکول ٹیچرز اور اوستہ محمد کے آرٹسٹ جوکہ معاشرے کا اہم سرمایا ہیں جو کسی سے مانگ نہیں سکتے خوداری کی وجہ سے انہیں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوسی پیکج فراہم کیا جائے کیونکہ موجودہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور کٹھن حالات میں یہ طبقہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو جتنا جلدی ہوسکے وہ راشن تقسیم کا عمل شروع کرے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی کھاسکیں اور کچھ وقت کے لئے تو گزارا ہو سکے غریبوں کا انہوں نے کہا کہ کورونا سے اس مشکل حالات میں اس صورت میں لڑا جاسکتا جب ہم احتیاط کرینگے اور سماجی دوری اختیار کرینگے تما عوام الناس کو چائیے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں