علم مسلمانوں کی میراث ہے، تعلیم پر توجہ نہیں ہوگی تو پستی مقدر ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ علم مسلمانوں کا میراث ہے،بچوں اورجوانوں پر لازم ہے کہ وہ مغرب سے اپنا میراث واپس لیں، تعلیم پر توجہ نہیں ہوگی تو ہم پستی کا شکار ہوں گے، یہ بچے پاکستان کا مستقبل کل ملک کی ترقی و خوشحالی کا دوڑ سنبھالیں گے لیکن اس کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی، سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول جیسے واقعات سے اللہ ہمیں محفوظ رکھیں عثمان خان کاکڑ نے ایسا سپوت جس نے ہمیشہ بلوچستان کیلئے آواز بلند کی ہے۔ پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی کوشش کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اوپل کراؤن سکولز کے سالانہ نتائج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے علاؤ الدین کاکڑ، قبائلی رہنما سردار حاجی باچا خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر داؤد شاہ کاکڑ، میر بہادر لانگو، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر نواز پندرانی، قدیم خان اچکزئی ودیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل اوپل کران کے سی ای او حاجی طاہر خان اچکزئی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ نجی تعلیمی ادارے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے اساتذہ کے بغیر ادارے نہیں چل سکتے، کورونا کی وجہ سے بلوچستان کے 27 سو تعلیمی ادارے مشکلات سے دو چار رہی ہم نے ہر سطح پر صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ ہم اپنی طرف سے 170 اساتذہ کے ذریعے 4 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تعلیم پر توجہ نہیں ہوگی تو ہم پستی کا شکار ہوں گے، یہ بچے پاکستان کا مستقبل کل ملک کی ترقی و خوشحالی کا دوڑ سنبھالیں گے لیکن اس کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں سب سے پہلے علم حاصل کرنے کا کہا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام نے امریکہ یورپ و مغرب کو علم دیا سائنس کے شعبے دئیے 11 سو ہجری تک علم کے بادشاہ مسلمان تھے لیکن جب ہم علم و سائنس کی دنیا میں کمزوری کا شکار ہوئے تو ہم پستی کی طرف گئے، علم مسلمانوں کا میراث ہے بچوں پر لازم ہے کہ وہ اس میراث کو حاصل کریں انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول جیسے واقعات سے اللہ ہمیں محفوظ رکھیں عثمان خان کاکڑ نے ایسا سپوت جس نے ہمیشہ بلوچستان کیلئے آواز بلند کی ہے۔ پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی کوشش کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں