گوادر میں مقامی لوگوں کے روزگار پر ڈاکہ ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی پی بلوچستان

نصیر آباد:گوادر میں مقامی لوگوں کے روزگار پر ڈاکہ ڈالنے، سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں پی پی پی بلوچستان خواتین ونگ رہنما ساجدہ بنگلزئی پی پی پی بلوچستان خواتین ونگ کے رہنما ساجدہ بنگلزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ گوادر کے عوام کا اپنے جائز حقوق کے لئیے پر امن احتجاج بالکل جائز ھے جس کی بھرپور حمایت کرتے ھیں گوادر کی زمین کو اور گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر میں رہنے والے انسانوں کو بھی اہمیت دینی ھوگی اکسیویں صدی میں بھی گوادر کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ھے گوادر کی مائیں بہنوں کو سلام پیش کرتا ھوں جو اپنے حقوق کے لئیے سڑکوں پر نکلی اور بے حس حکمرانوں کو جگانے کی کوشیش کررہی ھیں، گوادر کا احتجاج پاکستان کی تاریخ کا سب سے پرامن احتجاج ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں مقامی لوگوں کے روزگار پر ڈاکہ ڈالنے، سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ کی شدید مذمت کرتے ھیں صوبائی حکومت اپنے چند چہیتوں کو خوش کرنے کے لئیے گوادر کے عوان کی اتنی بڑی آواز کو نظر انداز کررہی ھے جس کے اچھے نتائج حاصل نہیں ھوں گے صوبائی حکومت سیر سپاٹوں میں مصروف ھے گوادر کی عوام کے تمام جائز مطالبات کی حمایت جاری رھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں