جام کمال نے 3سال ضائع کیے، امید ہے کہ ترقی کا پہیہ شروع ہوگا، مکھی شام لال
اوتھل:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لال لاسی نے اوتھل کا دورہ کیا جہاں پر ان سے ہندو ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے ملاقات کی اور اور 25 دسمبر لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل میں ہندو ویلفیئر کی طرف سے ایک میگا میڈیکل فری کیمپ لگایا جارہا ہے جس کی تفصیلی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی کو بریفنگ دی گئی کہ تقریبا مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز آئیں گے اور مریضوں کا معائنہ و علاج بلکل مفت ہوگا جبکہ گزشتہ روز بلڈ کیمپ بھی لگایا جس کا بھی مکھی شام لال لاسی نے معائنہ کیا اس دوران رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لال لاسی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تین سال ضائع ہوگئے جبکہ ابھی بھی کچھ مشکلات ضرور ہیں مگر امید ہے کہ ترقی کا پہیہ شروع ہوگا اور لوگوں کے جائز مسائل فوری حل ہونگے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ لوگوں کی مایوسی دور ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل حل طلب ہیں اور حل ہونے چاہیے ہیں جس میں حکومت بلوچستان اپنے وسائل کے تحت کوشش کررہی ہے مگر کچھ مسائل کا تعلق وفاق سے ہے انشا اللہ جلد حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی کے اقلیتی برادری کے کام ٹھیکیداروں نے پیمنٹ لے کر رفوچکر ہوگئے جو کام بند پڑے ہیں ان کو حل کرانے کیلئے محکموں سیرابطے میں ہیں اور انکی صاف و شفاف طریقے سے تحقیقات کیلئے بھی رجوع کریں گے انہوں نے کہا کہ یاتراوں کے چیک ہماری جدوجہد سے لوگوں کو یاترہ نصیب ہوئی جبکہ چیک پہلے لیکر لوگ کھا چکے تھے بعد میں انہوں نے یاترا کے نام پر لوگوں پکنک منوایا انہوں نے کہا کہ مستحق طالب و طالبات کے اسکالر شپ کے ابھی بھی غائب ہیں اس کیلئے سیکریٹری مینارٹی سے بات کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کے کسی بھی فرد سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے مستحقین کو ان کا اپنا حق ضرور دلائیں گے ہم نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور وہ ہمیشہ کرتے رہیں گے۔


