افغانستان، شادی کی تقریب میں دھماکہ، 2 بچے ہلاک، 8 زخمی

ترین کوٹ:افغانستان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ایک مقامی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ جمعرات کے روز ملک کے صوبہ اروزگان کے ضلع گزاب کے گاں کالاچ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔کسی گروہ یا فرد نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔پولیس نے ابھی تک دھماکے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں