امسال جامع مسجد مدینہ ایوب اسٹیڈیم میں چھ روزہ ختم تراویح نہیں ہو گی

کوئٹہ:جامع مسجد مدینہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے امام و خطیب حضرت حافظ مولانا نعمت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے وبائی مر ض کی وجہ اور حکومتی ہدایات کے پیش ِنظراِمسال چھ روزہ ختم تراویح کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چھ روزہ ختم تراویح کے دوران اجتماع بہت بڑا ہوتا ہے جس کی موجودہ حالات اور حکومتی ہدایات کی ہدایات کی روشنی میں گنجائش نہیں بنتی اس لئے انہوں نے مسجد کمیٹی کے ذمہ د اران و احباب کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال چھ روزہ ختم تراویح کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نماز اور تراویح کا سلسلہ مکمل حکومتی ہدایات کے مطابق قائم کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامہ کے مطابق حفاظتی اقدامات اور نمازیوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا ء کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے نمازی بھائیوں سے ا ستدعا کی ہے کہ وہ اپنی اوردوسرے بھائیوں کی حفاظت، سہولت اور زحمت سے بچنے کے لئے خدام سے تعاون اور حکومتی ہدایات کی پابندی کریں، اگرخدا نخواستہ انہیں کسی قسم کی زحمت کا سامنا ہوتا ہے تو وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے اپنا مسئلہ خدام کے گوش گزار کرے انشاء اللہ ان سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ سے تعاون اور عوام الناس سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں