کرغزستان سے پاکستانی طالبعلموں کو لیکر 2 پروازیں لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
اسلام آباد (انتخاب نیوز) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر 2 پروازیں لاہور اور اسلام آباد پہنچیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور اسلام آباد میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے طالب علموں کو خوش آمدید کہا۔ لاہور آنے والی پرواز 180 مسافروں کو لے کر آئی، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے طالب علموں کو خوش آمدید کہا۔ اسلام آباد آنے والی پرواز بھی 180 مسافروں کو لے کر آئی، وفاقی وزیر مصدق ملک نے طالب علموں سے گفتگو میں کہا کہ معاملے پر کرغزستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ کمرشل پروازوں سے آج 540 طلب علموں نے بشکیک سے پاکستان پہنچنا ہے، ایک خصوصی پرواز 130 طالب علموں کو وطن واپس لائے گی۔
Load/Hide Comments


