سریاب میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل کردیا گیا، بی این پی

کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ سریاب میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ بتدریج حل کیا جائیگا، علاقے میں گیس کی پریشر میں کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سپلائی لائن میں نئی 16انچ کی پائپ لائن منسلک کرنے سے سریاب و گردنواح کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو چکا ہے، بی این پی ہر فورم پر بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، طویل جدوجہد کے بعد آج سریاب کے عوام کو گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، اس حوالے سے مستقبل میں بھی اقدامات کیے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب کوگیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن میں 16انچ کی نئی پائپ لائن منسلک کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پرمیر فرید مینگل، جی ایم انور بلوچ و دیگر حکام بھی موجود تھے، بی این پی کے رہنماؤں نے کہا کہ سریاب سمیت پورے بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے جدو جہد جاری ہے سریاب میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے، نئی گیس پائپ لائن منسلک کرنے سے سریاب کے علاقے کلی کمالو، کلی شاہنواز، مشرقی بائی پاس سمیت پورے سریاب و قرب وجوار کے علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی دور ہوجائیگی، سریاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، جس سے عوام مستفید ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں