بلوچستان،رجسٹرڈ مساجد کو رمضان المبارک میں معاونتی پیکج دینے کا فیصلہ

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلئ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کی رجسٹرڈ مساجد کو رمضان المبارک میں معاونتی پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ داخلہ کو فوری طور پر پیکج کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ہے،۔کویئٹہ سمیت صوبہ بھر کی مساجد میں نماز تراویح کے لیۓ علماء کرام کے تعاون سے طے شدہ 20 نکاتی ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنایا جاۓ گا۔اجلاس کی اپیل،عوام بھی نماز تراویح کے طے شدہ طریقہ کار کی پابندی کریں۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھا جاۓ گا۔لاک ڈاؤن کی دانستہ خلاف ورزی کرنے والے عادی افراد کو پی سی ایس آئ آر لیبارٹری میاں غنڈی میں بند کرکے انکے کوروناوایرس ٹیسٹ کیجائیں گے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گیء۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بلدیاتی اداروں اور حکومت کے دیگر محکموں کی ملکیتی دکانوں کے کرایہ داروں کو کرایہ کی مد میں دو ماہ کی چھوٹ دی جا ۓ گی۔پولیس عوام میں ماسک کے استعمال کے فوائد اجاگر کریگی اور ناکوں پر عوام کو حکومت کی جانب سے ماسک بھی فراہم کیۓ جائیں گے۔بیروں ممالک پھنسے بلوچستان کے لوگوں کو وطن واپسی پر اسلام لاہور اور کراچی میں قورنطینہ اور ٹیسٹ کی سہولت کی فراہمی کے لیۓ وفاق پنجاب اور سندہ حکومتوں سے رابطہ کیا جاۓ گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں