چین، شمال مغربی چھنگ ہائی میں 5.3 شدت کا زلزلہ

بیجنگ:چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کے مانگیا شہر میں اتوار کے روز (بیجنگ وقت کے مطابق)صبح 7 بج کر 54 منٹ پر 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر(سی ای این سی) کے مطابق زلزلیکا مرکز 38.95ڈگری شمالی عرض بلد اور 92.73ڈگری مشرقی طول بلدپرمانیٹر کیا گیا، مرکز نے بتایا کہ زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں