ترقیاتی پیکج سے بلوچستان کے عوام کیلئے معاشی مواقع پیدا ہونگے، اسدعمر
کوئٹہ:وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہاہے کہ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں شامل سڑکوں سے بلوچستان کے عوام کیلئے معاشی مواقع پیدا ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان ترقیاتی پیکج میں شامل سڑکوں سے بلوچستان کے عوام کے لئے معاشی مواقع بھی پیدا ہوں گے اور بلوچستان کے دور دراز اضلاع کا ایک دوسرے کے ساتھ اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کے ساتھ رابطے میں انقلابی بہتری آئے گی۔
Load/Hide Comments


